حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ جنا سمیتی کے صدر پروفیسر ایم کودنڈا ریڈی کو امکان ہے کہ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (TSPSC) کا نیا چیرمین مقرر کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق چیف منسٹر اے ریونت ریڈی ، کودنڈا رام کو ٹی ایس پی ایس سی چیرمین مقرر کرنے پر توجہ دے رہے ہیں ۔ کانگریس نے وعدہ کیا تھا کہ اقتدار حاصل ہونے کے بعد جاب کیلنڈر جاری کیا جائے گا ۔ پروفیسر کودنڈا رام نے جے اے سی چیرمین کے طور پر کام کیا ہے اور تعلیمی پس منظر رکھتے ہیں اور وہ بے روزگار نوجوانوں کے مسائل سے واقف ہیں ۔۔