حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : صدر تلنگانہ جنا سمیتی پروفیسر کودنڈا رام نے پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا ۔ ’کاڑی کی ڈبی ‘ کے انتخابی نشان پر ہی بلدی انتخابات میں مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو ہی انتخابی ایجنڈا بناتے ہوئے پارٹی مقابلہ کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم خیال جماعتیں سامنے آتی ہیں تو حیدرآباد میں ایک جلسہ عام کرنے کا اعلان کیا ۔۔
دو رکنی امریکی ٹیم کا دورہ گیتم
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : امریکہ کے اروگن اسٹیٹ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی دو رکنی ٹیم نے حیدرآباد کا دورہ کرتے ہوئے گیتم ڈیمڈ یونیورسٹی کا معائنہ کیا ۔ اس ٹیم کے ہمراہ باب گلیو اگزیکٹیو ڈائرکٹر اور ڈاکٹر کالوس حنین اسوسی ایٹ ڈین بھی تھے ۔ ٹیم نے یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم پر اورینٹیشن پروگرام میں بھی حصہ لیا ۔ جو گیتم سمینار ہال میں منعقد ہوا ۔ ٹیم نے گیتم طلباء سے بات چیت بھی کی ۔۔