حیدرآباد :۔ تلنگانہ قانون ساز کونسل رکن کے لیے پروفیسر کے ناگیشور گریجویٹ ایم ایل سی کے لیے انتخابی میدان میں ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے قانون ساز کونسل کو سیاسی طور پر بے روزگار قائدین کے باز آبادکاری کے مرکز میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ پروفیسر کے ناگیشور کا کہنا ہے کہ عوام میں شعور بیداری سے ہی جمہوریت کا تحفظ کیا جاسکتا ہے ۔ ایوان میں ایسے نمائندوں کو بھیجا جانا چاہئے جو حکومت کی جانب سے تدوین کردہ بلس کا حقیقت پسندانہ تجزیہ کرتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں پر عمل آوری کو یقینی بنائیں اور ان پالیسیوں سے عوام کو مستفید کرانے میں اہم کردار ادا کریں ۔ گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات 14 مارچ 2021 بروز اتوار صبح 8 تا 4 بجے شام مقرر ہیں ۔ انہوں نے ایسے تمام گریجویٹس جو ووٹر آئی ڈی کارڈ رکھتے ہیں وہ انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔ انتخابات کے دن حق رائے ہی کا استعمال کریں اور اپنی دانش مندی کا ثبوت دیں ۔۔