پروفیشنل تعلیم کے حصول میں مسلمان کسی سے پیچھے نہیں

   

کمپیوٹر ٹریننگ کا جلسہ تقسیم اسناد ، ایس کے افضل الدین و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔9اکٹوبر ( پریس نوٹ ) سائنس و ٹکنالوجی کے فروغ میں مسلمان سائنسدانوں اور ماہرین نے کئی ایک اہم کارنامے انجام دیئے ہیں ۔ جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور پروفیشنل تعلیم کے حصول اور فروغ میں مسلمان آج بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں ۔ ایچ ایس ایم سی کمپیوٹر ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن اکیڈیمی کشن باغ اور گریس ویلفیر سوسائٹی کے تربیت یافتہ طلبہ میں اسناد و مڈلس کی تقسیم کے بعد جناب ایس کے افضل الدین سکریٹری سینئر قائد کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ و دیگر مقررین نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ابتداء میں جناب اظہر الدین ڈائرکٹر اکیڈیمی نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور اکیڈیمی کے پروگرامس سے واقف کروایا ۔ جناب ایس کے افضل الدین نے سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے مسلمان خاص کر مسلم سائنسدانوں کے اہم کارناموں پر روشنی ڈالی اور طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے پروفیشنل تعلیم کے زیادہ سے زیادہ حصول پر زور دیا ۔ جناب عنایت علی باقری سابق چیرمین سٹ ون نے جہاں انتظامیہ کو مبارکباد دی وہیں طلبہ پر زور دیا کہ آج کے اس مسابقتی دور میں زیادہ سے زیادہ فنی تعلیم پر توجہ دیں اور دیگر اقوام کے مقابلے کندھے سے کندھا ملاکر آگے بڑھیں ۔ اس موقع پر جناب محمد اظہر الدین قادری چیرمین اکیڈیمی نے مستقبل میں جدید کورسیس کے آغاز کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر تربیت یافتہ طلبہ میں میڈلس اور اسناد تقسیم کئے گئے اور مہمانوں کی گلپوشی کی گئی ۔ جناب بہادر خان ، جناب اظہر الدین کے شکریہ پر اس تقریب کا اختتام عمل میں آیا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی جناب محمد سمیع الدین و دیگر اولیائے طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔