پروپیا سینزا کلب کو 0-20گول سے شکست

   

روم ۔20 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) اطالوی فٹبال لیگ کی سیری سی ڈویژن کے ایک میچ میں8کھلاڑیوں پر مشتمل پرو پیاسینزا کلب کو 20-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جیتنے والی ٹیم کیونیو ایف سی کو پہلے ہاف کے اختتام پر16-0 کی برتری حاصل تھی لیکن دوسرے ہاف میں پرو پیاسینزا کے دفاعی کھلاڑیوں نے کچھ بہتر مظاہرہ کیا اور انہوں نے حریف ٹیم کی جانب سے گولس کی بوچھاڑ کو روکنے کی کوشش کی تاہم ان پر مزید4گول ہوگئے۔ کیونیو ایف سی کے کھلاڑی ہشام کینس نے ڈبل ہیٹ ٹرک کی اور پہلے ہاف کے دوران 36 ویںمنٹ تک 6گول اسکور کر لئے۔ اس دوران ان کے ساتھی کھلاڑیوں ایڈوارڈو ڈیفانڈی نے بھی 5گول کئے اور ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی جبکہ مائیکل ایماسو نے پہلے ہاف میں2 اورمجموعی طور پر 3،فرانسیسکو ڈی اسٹیفانونے بھی 2 اور مجموعی طور پر 3جبکہ جیوسیپو کیسو نے پہلے ہاف میں ایک گول کیا۔ اس طرح اس میچ میں مجموعی طور 5 ہیٹ ٹرکس مکمل کی گئی ہیں۔