پروڈکشن میں آنے کی کوئی جلدی نہیں: سوناکشی سنہا

   

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ انہیں فلم پروڈکشن میں آنے کی کوئی جلدی نہیں ہے ۔ عالیہ بھٹ، کریتی سینن، ہما قریشی اور تاپسی پنو سمیت کئی اداکارائیں ہیں جو اداکاری کے ساتھ فلم پروڈکشن میں بھی سرگرم ہیں۔ تاہم اداکارہ سوناکشی سنہا کو اس وقت فلم پروڈکشن میں آنے کی کوئی جلدی نہیں ہے ۔ سوناکشی سنہا نے کہا کہ فی الحال مجھے جس طرح کی پیشکش آرہی ہیں، تو میں اداکاری اور اپنی نیلس کمپنی چلانے میں مصروف ہوں۔ میری ساری توانائی ان دونوں میں جا رہی ہے ، فی الحال جس طرح کے کام کی پیشکش مجھے مل رہی ہیں ، میں ا س سے بے حدخوش ہوں۔