پنے ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہریانہ اسٹیلرس نے پرو کبڈی لیگ کے سیزن سات میں کھیلے گئے پنے لیگ کے اپنے پہلے میچ میں سنیچر کی رات کو تامل تلاواز کو 43-35 سے ہرا دیااس جیت کے ہیرو رہے وکاس کنڈولا نے ایک بار پھر سپر -10 لگاتے ہوئے 13 پوائنٹس لئے ۔ کنڈولا اور ونے نے شاندار ریڈ کر کے ہریانہ کو اچھی شروعات دی۔ سنیل اور وکاس کالے نے بھی اچھا تعاون دیا اور ہریانہ کو 9-6 کی برتری دلا دی۔اس کے بعد 12 ویں منٹ میں سنیل نے تامل کو آل آؤٹ کرکے ہریانہ کی برتری کو اور آگے کر دیا۔ تامل نے بھی اگرچہ اچھی واپسی کرتے ہوئے کچھ اہم ریڈ اور ٹیکل کے ذریعے پوائنٹس لے کر مقابلے میں خود کو برقرار رکھا۔میچ کے 16 ویں منٹ میں سنیل نے شاندار سپر ٹیکل کے ذریعے پوائنٹس لے کر ہریانہ اسٹیلرس کو 16-12 کی برتری دلا دی۔ لیکن تامل نے ایک ٹیکل اور ریڈ پوائنٹس لے کر ہاف ٹائم سے پہلے مقابلے کو دلچسپ بنا دیا۔ ہریانہ نے 16-14 سے پہلا ہاف اپنے نام کیا۔دوسرے ہاف کے ابتدا میں ہی راہل چودھری ریڈ سے تامل نے ہریانہ کو پہلی بار میچ میں آل آؤٹ کر دیا۔