پرویز مشرف کے خلاف غداری مقدمہ کا 28 نومبر کو فیصلہ

   

اسلام آباد 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی ایک خصوصی عدالت نے آج کہا کہ وہ سابق فوجی حکمران جنرل ( ریٹائرڈ ) پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمہ کا فیصلہ 28 اکٹوبر کو سنائے گی ۔ سابقہ پاکستان مسلم لیگ (نون ) کی حکومت نے سابق فوجی حکمران کے خلاف غداری کا مقدمہ 2013 میں دائر کیا تھا ۔ جسٹس وقار احمد سیٹھ کی قیادت والے ایک سہ رکنی ٹریبونل میں مشرف کے خلاف اس مقدمہ کی سماعت چل رہی تھی ۔ منگل کو عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا اور اعلان کیا کہ یہ فیصلہ 28 نومبر کو سنایا جائیگا ۔ عدالت نے مشرف کے وکیل کو ہدایت بھی دی کہ وہ 26 نومبر تک اپنے قطعی دلائل اگر ہوں تو عدالت میں پیش کردیں۔ پرویز مشرف کے تعلق سے کہا جاتا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔