اسلام آباد ۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سپریم کورٹ نے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف کی جانب سے داخل کردہ درخواست کی سماعت کیلئے تاریخ مقرر کی جائے۔ عدالت سے غداری مقدمہ فیصلہ کے خلاف انہوں نے درخواست داخل کی تھی لیکن اس کے رجسٹرار نے درخواست قبول نہیں کیا تھا۔ تین رکنی ٹرمنل نے گذشتہ سال 17 ڈسمبر کو ریٹائرڈ جنرل 74 سالہ مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ سنایا تھا۔ مشرف اس وقت دبئی میں مقیم ہیں۔ ان کے خلاف 6 سال سے غداری کا مقدمہ چل رہا ہے۔ ان کے مقدمہ کو لاہور ہائیکورٹ نے غیردستوری قرار دیا تھا۔
امریکی طالبان امن معاہدہ کی دستخط تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان کو قطر کی دعوت
اسلام آباد ۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) قطر نے پاکستان کو دوحہ میں ہونے والے امریکہ افغان طالبان کے درمیان تاریخی امن معاہدہ کی دستخط کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ قطر کے سفیر برائے پاکستان ساخر بن مبارک نے قطر کے وزیرخارجہ کی جانب سے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو دعوت دی ہے۔ قریشی نے امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ہمیشہ افغان جنگ کا فوجی حل تلاش کرنا نہیں چاہتا ہے اس کیلئے بات چیت ہی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر نے افغانستان کی شیرازہ بندی کیلئے اہم رول ادا کیا ہے۔
