پرویش ورما کو پی ڈبلیو ڈی کی وزارت

   

نئی دہلی :نئی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے ساتھ، چھ دیگر قائدین نے جمعرات 20 فروری کو دہلی میں وزراء کے طور پر حلف لیا۔ وزیر اعلیٰ نے ان وزراء کے قلمدان تقسیم کر دئے ہیں۔ ریکھا گپتا نے دہلی میں وزیر اعلیٰ کے عہدہ کا حلف لیا ہے۔ ان کے ساتھ چھ نو منتخب ارمان اسمبلی نے بھی عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔ اب ان کابینہ وزراء کے محکمے بھی تقسیم ہو گئے ہیں۔ ریکھا گپتا کے ساتھ پرویش ورما، منجندر سنگھ سرسا، آشیش سود، پنکج سنگھ، رویندر اندراج اور کپل مشرا نے دہلی میں وزیر کے طور پر حلف لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اپنے پاس فنانس، پلاننگ، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ (جی اے ڈی)، ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ (ڈبلیو سی ڈی)، سروسز، ریونیو، لینڈ اینڈ بلڈنگز، انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز (آئی اینڈ پی آر)، ویجیلنس، ایڈمنسٹریٹو ریفارمز (اے آر) اپنے پاس رکھے اور پرویش ورما کو پی ڈبلیو ڈی کا قلمدان سونپا ہے۔