سورت : گجرات میں ضلع سورت کے مانڈوی کی طرف پرچم کشائی کی تقریب میں جا رہے جوڑے کی ایک سڑک حادثے میں موت ہوگئی ۔ پولیس نے اتوار کو بتایا کہ انکلیشورکی رہنے والی اورمانڈوی کی نائب تحصیلدار سیمابین (34) اور اس کے شوہر سندیپ بھائی باساوا (38) کار میں گھر سے ہفتہ کو پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے مانڈوی کی طرف جا رہے تھے ۔ اس دوران منگرول علاقے میں جھانکھوا- وینکال روڈ پر ان کی کار اور ڈمپر کے درمیان ٹکر ہو گئی ۔ حادثے میں کار سوار سیمابن اور اس کے شوہر کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے ضروری کارروائی شروع کردی ہے ۔