پرچوں کے افشاء کیلئے بی جے پی ذمہ دار: کے ٹی آر

   

حیدرآباد /17 مارچ ( سیاست نیوز ) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ و ریاستی وزیر کے ٹی آر نے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے امتحانی پرچوں کو بی جے پی کی جانب سے افشاء کرانے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ اس کیس کے ملزمین بی جے پی کے سرگرم کارکن ہیں ۔ سیاسی مفادات کی خاطر بی جے پی نے لاکھوں نوجوانوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کیا ہے۔ تقررات کا عمل تیزی سے مکمل ہونے پر بی آر ایس کی مقبولیت میں اضافہ ہونے اور حکومت پر عوام کا مزید اعتماد بڑھ جانے کے خوف سے بی جے پی نے ایک منظم سازش کے تحت اپنے کارکنوں کے ذریعہ امتحانی پرچوں کا افشاء کر رہا ہے ۔ ان تمام سازشوں کی سرپرستی کرنے کا تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے پر الزام عائد کیا ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹفکیشن پر طلبہ محنت کرتے ہوئے امتحانات کی تیاری کر رہے تھے ۔ نوجوانوں کو امتحانات سے دور کرکے بی جے پی کیلئے استعمال کرنے کیلئے بنڈی سنجے نے سازش تیار کی ہے ۔ اس طرح کی گھٹیا سونچ رکھنے والے بنڈی سنجے سیاست کیلئے نااہل ہے ۔ حکومت کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت الزامات عائد کرتے ہوئے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہیں کسی چیز کی نالج بھی نہیں ہے ۔ ایسے شخص کا لوک سبھا کیلئے منتخب پر جانا پارلیمانی نظام کی توہین ہے ۔ ماضی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے تعلق سے بھی اس طرح کے بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے تھے ۔ جس پر وہ ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرچکے ہیں ۔ پبلک سرویس کمیشن کے امتحانی پرچوں کے افشاء پر بھی دوبارہ مجھ پر جھوٹے بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں 8 سال کے دوران 13 مرتبہ امتحانات کے پرچہ افشاں ہوئے ہیں کیا اس کیلئے مودی ذمہ دار ہے ۔ انہیں بھی مستعفی ہونا چاہئے بی جے پی سے استفسار کیا ۔ انہوںنے کہا کہ پرچوں کے افشاء کی ایس آئیٹی تیزی سے تحقیقات کر رہی ہے ۔ حکومت نے فوری ردعمل کا اظہار کیا ۔ ایس آئی ٹی تشکیل دی ۔ ایس آئی ٹی نے قصورواروں کو گرفتار بھی کیا ہے ۔ گروپ I کے علاوہ دوسرے امتحانات کو منسوخ کر دیا گیا ۔ نوجوانوں کے مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ن