پرچہ سوالات کے افشاء کے بعد پروفیسرس معطل

   

Ferty9 Clinic

٭ لکھنو یونیورسٹی انتظامیہ نے چہارشنبہ کو سٹی لاء کالج کے ڈین پروفیسر آر کے سنگھ اور اسوسی ایٹ پروفیسر اشوک کمار کو ایل ایل بی کے تھرڈ سمسٹر کے کوئسچن پیپر کے افشاء ہوجانے پر معطل کردیا۔ لکھنو یونیورسٹی کے انتظامیہ نے اس کالج کو مستقبل میں کبھی بھی ایگزامنیشن سنٹر بنائے جانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے ۔ قبل ازیں ایک طالبہ کی جانب سے ایک ایسی ریکارڈنگ وائرل ہوگئی جس میں یہ طالبہ سوالات کے جوابات پوچھ رہی ہے ۔ یہ آڈیو ریکارڈنگ وائرل ہونے کے بعد ایل یو انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے خاطی پروفیسر س کے خلاف انہیں معطل کردیا ۔