حیدرآباد۔25۔نومبر (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے کہ مجالس مقامی ایم ایل سی نشستوں کے انتخابات کے سلسلہ میں مخالفین کو پرچہ نامزدگی کے ادخال سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ ناب صدر پردیش کانگریس جی نرنجن نے چیف الیکٹورل آفیسر شیشانگ گوئل سے ملاقات کی اور یادداشت حوالہ کی۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر نئی دہلی کو یادداشت ای میل کے ذریعہ روانہ کرتے ہوئے شکایت کی کہ رنگا ریڈی کلکٹریٹ میں ٹی آر ایس قائدین اور کارکنوں نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے والوں کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے پرچہ جات کو چاک کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں اخبارات میں رپورٹ شائع ہوئی اور الیکٹرانک میڈیا پر یہ منظر دکھایا گیا۔ ٹی آر ایس قائدین نے ان کے امیدواروں کے خلاف کسی کو بھی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی اجازت نہیں دی۔ مخالفین پر حملے کئے گئے اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ ر