پرچہ نامزدگی کے ادخال سے روکنے کی کوشش جمہوریت کا قتل

   

آزاد امیدوار کے پرچہ جات دو مرتبہ پھاڑ دیئے گئے، ریونت ریڈی کا ٹوئیٹ
حیدرآباد۔/24 نومبر، ( سیاست نیوز) مجالس مقامی زمرہ کی ایم ایل سی نشستوں کے چناؤ میں رنگاریڈی ضلع میں ریاستی ایم پی ٹی سی اسوسی ایشن کی صدر کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روک دیا گیا۔ ٹی آر ایس کارکنوں نے دو مرتبہ ان کا پرچہ نامزدگی چھین کر پھاڑ دیا لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے قلب شہر میں پولیس کی موجودگی میں اس حرکت کو جمہوریت کا قتل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی ٹی سی اسوسی ایشن کی صدر کو عوامی نمائندوں کی تائید سے خوفزدہ ہوکر انہیں مقابلہ سے روک دیا گیا۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں دستور ہند پر عمل کیا جارہا ہے یا پھر کلوا کنٹلہ کے قانون پر عمل ہورہا ہے اس کی وضاحت ہونی چاہیئے۔ ریونت ریڈی نے اس واقعہ کے خاطیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ ایم پی ٹی سی اسوسی ایشن کے صدر شیلجہ ست نارائن ریڈی اپنے نام پیش کرنے والے افراد کے ساتھ کلکٹریٹ پہنچیں ۔ اس وقت ٹی آر ایس کے امیدوار پی مہیندر ریڈی اور ایس راجو اپنے حامیوں کے ساتھ پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچے تھے۔ شیلجہ کو دیکھتے ہی ٹی آر ایس کے کارکنوں نے روک لیا اور کلکٹریٹ کی عمارت میں داخل ہونے سے قبل ہی پرچہ جات چھین لئے اور پھاڑ دیا۔ ضلع کلکٹر اموئے کمار سے شکایت پر انہوں نے دوسرا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا مشورہ دیا۔ شیلجہ جب دوسرے پرچہ کے ساتھ پہنچیں تو وہ بھی چھین کر پھاڑ دیاگیا۔ اس واقعہ کے خلاف انہوں نے کلکٹریٹ کے روبرو احتجاج منظم کیا۔ ر