حیدرآباد28ستمبر(یواین آئی)اے پی کے پرکاشم بیریج میں سیلاب کی صورتحال جاری ہے ۔ اس کے پیشِ نظر حکام نے دوسرا خطرے کی وارننگ جاری کی ہے ۔ اس میں 5.62لاکھ کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اتنی ہی مقدار میں پانی چھوڑاگیا۔ 69 دروازوں سے یہ پانی چھوڑاگیا۔ مواضعات کے عوام کو حکام نے خبردار کیا ہے ۔ حکام نے نشاندہی کی کہ دریاکے کنارے رہنے والے افرادکو محتاط رہنا چاہیے ۔ دریائے کرشنا میں سیلاب کے پیشِ نظر متعلقہ منڈلوں میں کنٹرول رومس قائم کئے گئے ہیں۔