پرکاشم ضلع میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک، دیگر زخمی

   

حیدرآباد 4 مئی (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کے پرکاشم ضلع میں ایک ہی وقت میں ایک ہی مقام پر سڑک حادثات میں 5 افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اونگول منڈل کے کوپولا کے علاقہ میں انڈوں سے بھری لاری اچانک بے قابو ہوکر سڑک پر اُلٹ گئی جس کے نتیجہ میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت رامانیا 60 سالہ، بابو 45 سالہ اور ناگیندر 25 سالہ کی حیثیت سے شناخت کی گئی۔ لاری اُلٹ جانے کے ایک اور واقعہ نے اس انڈوں کی لاری کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ جس کی وجہ سے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک جام ہوگئی۔ ٹریفک میں کھڑی ایک کار کو پیچھے سے ایک تیز رفتار لاری نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار پانی 25 سالہ اور کوشک 14 سالہ برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ حادثہ میں کار کے پرخچے اُڑ گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس مقام پر پہنچ گئی اور نعشوں کو مقامی سرکاری دواخانہ منتقل کیا اور زخمیوں کو خانگی دواخانہ منتقل کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی۔ (ش)