حیدرآباد،3 جولائی(یواین آئی)اے پی کے ضلع پرکاشم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ ضلع کے سنگارایا کونڈہ منڈل کے کناملی کے قریب اُس وقت پیش آیا جب قومی شاہراہ پر کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھو دیا اور یہ کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔اس حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے اور ایک زخمی ہوگیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔زخمی کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔تروپتی سے وشاکھاپٹنم جانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔