پرکاش امبیڈکر کا فرنٹ مہاراشٹرا میں تمام نشستوں پر چناؤ لڑے گا

   

ممبئی ۔ 12مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) دلت لیڈر پرکاش امبیڈکر نے آج کہا کہ اُن کا سیاسی محاذ مہاراشٹرا میں تمام 48 لوک سبھا نشستوں پر چناؤ لڑے گا ، جو ایسی تبدیلی ہے جسے کانگریس اور این سی پی کو بی جے پی کے خلاف عظیم اتحاد تشکیل دینے کی کوششوں کو جھٹکہ کہا جاسکتا ہے ۔ یہ اعلان یہاں سے تقریباً 590کلومیٹر دور ضلع اکولہ میں کرتے ہوئے امبیڈکر نے کہا کہ کانگریس کے ساتھ مزید بات چیت نہیں ہوگی ۔ اس طرح مخالف بی جے پی مخلوط میں شامل ہونے کا امکان عملاً ختم ہوگیا ہے ۔ پرکاش امبیڈکر ہندوستانی دستور کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے پوتے ہیں۔