پرکاش راج ، کمار سوامی اور دیگر 13 کو جان سے مارنے کی دھمکی

,

   

٭٭ جان سے ماردینے کی دھمکی کے ساتھ لکھے گئے مکتوب 15 شخصیتوں کو روانہ کئے گئے ہیں ۔ سابق چیف منسٹر کرناٹک ایچ ڈی کمارا سوامی اور اداکار پرکاش راج کو بھی یہ مکتوب ملے ہیں ۔ اس مکتوب میں کہا گیا ہے کہ سابق بجرنگ دل لیڈر مہندر کمار ، اداکار چیتن کمار ، سیاست داں ملک نائیک اور برنداکرت کے علاوہ مصنف اگنی سریدھر کو جان سے ماردیا جائے گا ۔ اس مکتوب میں دیگر افراد کے نام بھی شامل ہیں ۔ ان شخصیتوں کو غدار قرار دیا گیا ہے۔ ان کا /29 جنوری کو قتل کیا جائے گا ۔