پرکاش راج کا سنٹرل بنگلور لوک سبھا حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل

   

بنگلور 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ہند کے ہمہ لسانی اداکار پرکاش راج نے بطور آزاد امیدوار آج بنگلور سنٹرل حلقہ لوک سبھا سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔ 53 سالہ پرکاش راج کا تعلق اسی شہر سے ہے۔ وہ کنڑا، تلگو، ٹامل اور ہندی فلموں میں مقبول ہیں۔ بی جے پی اور کانگریس جیسی قومی پارٹیوں پر تنقید کرتے ہوئے پرکاش راج نے کہاکہ یہ دونوں پارٹیاں عوام کی خدمت میں ناکام رہی ہیں۔ میں نے عوام کی آواز بن کر ان کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کا عہد کیا ہے۔ پرکاش راج اس حلقہ سے بی جے پی کے سبکدوش ایم پی پی سی موہن کے خلاف امیدوار ہیں جنھوں نے آج ہی بنگلور سنٹرل حلقہ سے نامزدگی داخل کی۔ اس حلقہ سے کانگریس نے اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے پرکاش راج کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔