پرکاش راج کا ٹوئٹ،مودی حکمرانی پاش پاش

   

بنگلورو: نامور اداکار اور سماجی جہد کار پرکاش راج نے آج ایسا طنز بھرا ٹوئٹ کیا جو 2014 سے وزیراعظم نریندر مودی کی حکمرانی میں ہندوستان کی بدحالی کو بیان کرتا ہے ۔ پرکاش راج کے ٹوئٹ کو سوشیل میڈیا پر غیر معمولی پذیرائی مل رہی ہے اور اسے ٹوئٹ آف دی ڈے قرار دیا گیا ہے۔ پرکاش نے لکھا کہ مانسون کی وارننگ ہے۔ برسات میں بھیگنا اور بارش کا مزہ لینا خوب ہے لیکن برائے مہربانی کوئی بھی بلڈنگ ، بریج ، ایرپورٹ ، ہائی وے، ہاسپٹل کے قریب نہ جائیں اور نہ وہ ٹرینوں میں سوار ہوں جن کا افتتاح 2014 کے بعد ہوا ہے۔ میری گزارش ہے کہ اپنا خیال رکھیں۔ اگر ہم گزشتہ 10 برس پر طائرانہ نظر ڈالیں تو معلوم ہوگا کہ پرکاش راج کی بات کس قدر صحیح ہے۔ ملک بھر میں کئی عمارتیں ، کئی پل ، کئی دواخانے اور کئی ٹرینیں حادثہ کا شکار ہوئے ہیں۔ یہ مودی حکمرانی ہے۔