پرکاش گوڑ اور اے گاندھی کی کل کانگریس میں شمولیت

   

شمس آباد ۔ 10 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ اور شیر لنگم پلی رکن اسمبلی اے گاندھی 12 جولائی کو اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔ پرکاش گوڑ جو اب تک چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے تین مرتبہ ملاقات کرچکے ہیں لیکن کانگریس میں شمولیت پر خاموشی اختیار کررہے تھے چند دن قبل آندھرا پردیش چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے بھی ملاقات کی تھی جس کے بعد سیاسی ہلچل پیدا ہوگئی تھی کہ کیا وہ تلگودیشم میں شامل ہوں گے لیکن اب راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے فیصلہ لے لیا کہ وہ کانگریس میں 12 جولائی کو چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ جس کے لیے انہوں نے تمام بی آر ایس کونسلرس ، سرپنچس ، ایم پی ٹی سی ممبرس اور پارٹی کے سینئیر قائدین کے ساتھ ان کے مکان پر ملاقات کرتے ہوئے تمام سے رائے حاصل کررہے ہیں ۔ بی آر ایس قائدین بھی کانگریس میں شمولیت کے لیے تیار ہیں ۔ پرکاش گوڑ اپنے حامیوں اور اے گاندھی شیر لنگم پلی رکن اسمبلی اپنے حامیوں کے ہمراہ کانگریس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔ جس سے بی آر ایس پارٹی کو بہت بڑا جھٹکہ لگے گا ۔ شمس آباد میونسپل اور منڈل میں بی آر ایس پارٹی کا مکمل صفایا ہوجائے گا ۔ پرکاش گوڑ اور اے گاندھی کل بی آر ایس پارٹی سے استعفیٰ دیں گے اور جمعہ کے دن کانگریس میں شامل ہوجائیں گے ۔ شمس آباد میونسپل کو گریٹر حیدرآباد میں ضم کیا جارہا ہے جس کے بعد 25 کونسلرس میں سے چار تا چھ کو کارپوریٹر بننے کا موقع مل سکتا ہے ۔ اس سلسلہ میں تمام قائدین ابھی سے اپنی اپنی کوششوں میں مصروف ہوگئے ہیں ۔ آئندہ انتخابات میں کانگریس کا راست مقابلہ بی جے پی سے ہوگا ۔۔