پرکاش گوڑ کی چوتھی مرتبہ رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف برداری

   

شمس آباد 10 ڈسمبر (سیاست نیوز) ٹی پرکاش گوڑ نے راجندر نگر اسمبلی سے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسمبلی میں چوتھی مرتبہ رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف لے لیا۔ پرکاش گوڑ نے پروٹم اسپیکر اکبر اویسی سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا۔ پرکاش گوڑ نے آج درگاہ حضرت جہانگیر پیراںؒ پر حاضری دی۔ اس موقع پر انھوں نے کہاکہ چوتھی مرتبہ مسلسل کامیابی عوام کی محبت ہے اور عوام نے جس بھروسہ پر انھیں کامیاب بنایا وہ ہر وقت عوام کے درمیان رہ کر ان کی خدمت کریں گے اور ان کے مسائل کو حل کریں گے۔ پرکاش گوڑ نے کہاکہ ان کی کامیابی میں مسلمان بھائیوں نے اہم رول ادا کیا۔