شمس آباد 14 ڈسمبر (سیاست نیوز) راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے یشودھا ہاسپٹل پہونچ کر سابق چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی عیادت کی۔ پرکاش گوڑ نے کے سی آر کی جلد صحت یابی اور جلد از جلد عوام کے درمیان آنے کے لئے دُعا کی۔ پرکاش گوڑ نے بتایا کہ کے سی آر تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ کے سی آر کی واپسی کے بعد بی آر ایس قائدین کو متحد ہوکر دوبارہ عوام میں آکر بی آر ایس کو دوبارہ مضبوط بنایا جائے گا۔