پرکاش گوڑ کی کے ٹی آر سے ملاقات

   

شمس آباد ۔ 9 ستمبر (سیاست نیوز) راجندرا نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے آئی ٹی منسٹر کے تارک راما راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے بی آر ایس پارٹی سے ٹکٹ دینے پر اظہارتشکر کیا اور انہیں تیقن دیا کہ انتخابات میں ایک لاکھ سے زائد کی اکثریت حاصل کریں گے۔ پرکاش گوڑ نے کہا کہ گزشتہ 15 سالوں میں وہ ہمیشہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتے رہے اور عوام نے بھی ہمیشہ ان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی سیکولر جماعت ہے اور وہ ہمیشہ تمام مذاہب کو ایک ساتھ لیکر چلتی آئی ہے۔ راجندرا نگر میں بھی ہمارے مسلمان بھائیوں نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا ہے۔ چوتھی مرتبہ بھی کامیابی حاصل کریں گے اور عوامی مسائل کو حل کریں گے۔