شمس آباد ۔ 3 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے آج ریاستی وزیر صحت ہریش راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے اسمبلی حلقہ کے مسائل سے واقفیت کروائی اور راجندر نگر میں 100 بستروں اور شمس آباد میں 50 بستروں پر مشتمل دواخانہ کی عمارت کو تعمیر کروانے کی اپیل کی ۔ ہریش راؤ نے تیقن دیا کہ جلد از جلد فنڈس کو منظور کرتے ہوئے کاموں کا آغاز کریں گے ۔ پرکاش گوڑ نے بتایا کہ وزیر صحت نے وعدہ کیا ہے کہ بہت جلد تکمیل بھی کروایا جائے گا ۔ اس کے علاوہ دیگر مسائل پر بھی بات کی گئی ۔۔