پرکٹ کے تالاب میں گندگی عوام کو بیماری کا خطرہ

   

آرمور :۔ آرمور کی شہر پرکٹ میں میونسپل کے وارڈ نمبر 22 کے احاطے میں تالاب کی گندی بدبو سے عوام پریشان ہیں اور یہ مسئلہ کئی دنوں سے جوں کا توں برقرار ہے یہاں کی عوام کی نمائندگی پر عوامی نمائندوں کی جانب سے جراشیم کش ادویات کا چھڑکاؤ عمل میں لایا گیا لیکن اس سے کوئی فائدہ نہیں پہنچا تالاب کے قریب یہاں کی قدیم جامع مسجد اور دوسری جانب ایک مندر بھی ہے یہاں پر ہندو مسلم کے مکانات بھی واقع ہے ہندو مسلم مرد و خواتین کا کہنا ہے کہ اس تالاب میں نہایت گندہ پانی ہے جس میں مکانات کا گندہ پانی کے علاوہ مختلف دواخانوںکا بھی گندہ پانی اس میں آتا ہے اس تالاب کی گندی بدبو سے یہ لوگ تنگ آچکے ہیں معصوم بچے اور عمر رسیدہ افراد بیمار ہو رہے ہیں انہوں نے اس گندگی کو کرونا بیماری سے بھی خطرناک قرار دیا اور رکن اسمبلی آرمور وپی یو سی چیرمین جیون ریڈی سے مطالبہ کیا کہ پرکٹ کے عوام کی صحت کے متعلق توجہہ دیں اس مصیبت سے چھٹکارا دلوائیں یا پھر اس تالاب کو مکمل صاف کرتے ہوئے غریب افراد بے گھر خاندانوں کو رہائشی اراضی فراہم کریں تاکہ عوامی جانوں کا تحفظ ہوسکے اس موقع پر سید رحمت علی، سرسوتی محلے کے دیگر نوجوان مرد و خواتین موجود تھے۔