حیدرآباد۔ 18 ڈسمبر (سیاست نیوز) پرگتی بھون کے قریب آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک خاتون نے خودکشی کا اقدام کیا۔ تاہم فوری چوکسی اختیار کرتے ہوئے سیکوریٹی عملہ نے اس شخص کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایلیش نامی شخص نے اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ پرگتی بھون کا رخ کیا اور جسم پر پٹرول ڈال کر خودکشی کی کوشش کی۔ ضلع رنگاریڈی کے ابراہیم پٹنم میں 5 ایکڑ اراضی کے مسئلہ میں اس خاندان نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ ذرائع کے مطابق ایلیش کی 5 ایکڑ اراضی تھی جس کو چھین لیا گیا۔ تاہم عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ اراضی بھودان پٹہ کی تھی جس کو حکومت نے حاصل کرلیا اور اس کا معاوضہ بھی دیا گیا۔ یہ اراضی این ایس جی کے لئے حاصل کی گئی ہے۔ ع