کے ٹی آر ، ہریش راؤ اور دیگر ریاستی وزراء کے علاوہ ریونت ریڈی کو راکھی باندھی گئی
حیدرآباد۔/22اگسٹ، ( سیاست نیوز) راکھی کے موقع پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ان کی بہنوں کی جانب سے پرگتی بھون میں راکھی باندھی گئی۔ پرگتی بھون میں آج صبح راکھی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں افراد خاندان نے حصہ لیا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ان کی بہنوں کی جانب سے راکھی باندھی گئی۔ چیف منسٹر کی بہنوں لکشمماں، جیا اماں اور للیتا اماں نے چیف منسٹر کو آشیرواد دیا اور انہیں راکھی باندھی۔ اس موقع پر چیف منسٹر کو تلک لگایا گیا اور مٹھائی پیش کی گئی۔ کے سی آر نے اپنی بہنوں کو آشیرواد دیا اور مٹھائی کھلائی۔ اس موقع پر چیف منسٹر کی شریک حیات اور دیگر رشتہ دار موجود تھے۔ چیف منسٹر کے پوترے اور وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ کے فرزند ہیمانشو کو چیف منسٹر کی موجودگی میں اکھلیہ نے راکھی باندھی جو کے ٹی آر کی دختر ہیں۔ اس موقع پر چیف منسٹر کی شریک حیات شوبھا اماں نے تمام کو آشیرواد دیا اور مٹھائی پیش کی۔ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ کو افراد خاندان کی جانب سے راکھی باندھی گئی۔ کے ٹی آر کی اہلیہ نیلما اور دوسروں نے رکن راجیہ سبھا جے سنتوش کمار کو راکھی باندھی۔ اسی دوران ٹی آر ایس کی مہیلا قائدین نے کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں راکھی باندھی۔ وزیر بہبودی خواتین و اطفال ستیہ وتی راٹھور، گورنمنٹ وہپ جی سنیتا، میئر جی ایچ ایم سی وجیہ لکشمی، میئر ورنگل جی سدھا رانی، ورنگل زیڈ پی چیرپرسن جیوتی اور دیگر مہیلا قائدین نے کے ٹی آر کو راکھی باندھی۔ کے ٹی آر نے خواتین کو راکھی کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ اسی دوران ٹی آر ایس کی کئی قائدین بشمول زیڈ پی چیرپرسن کریم نگر کے وجیہ، میونسپل چیرپرسن رادھیکا اور دیگر مہیلا قائدین نے وزیر فینانس ہریش راؤ کو راکھی باندھی۔ اسی دوران صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کو کانگریس کی مہیلا قائدین نے راکھی باندھی۔ رکن اسمبلی سیتکا نے ریونت ریڈی کی قیامگاہ پہنچ کر ان کی اہلیہ سے ملاقات کی اور ریونت ریڈی کو راکھی باندھی۔ مہیلا کانگریس کی کئی قائدین نے بھی ریونت ریڈی کو راکھی بندھن کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے راکھی باندھی۔ کئی ریاستی وزراء بشمول سرینواس یادو، سرینواس گوڑ، دیاکر راؤ اور دوسروں نے پارٹی مہیلا قائدین کی جانب سے راکھی باندھنے کی تصاویر کو سوشیل میڈیا میں وائرل کیا ہے۔R
