حیدرآباد 2 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے مہاتما جیوتی با پھولے پرگتی بھون میں عوامی سماعت سے متعلق پرجا وانی پروگرام میں ضعیف العمر افراد اور معذورین کی سہولت کے لئے بیاٹری سے چلنے والی گاڑیوں کو متعارف کیا ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے پرگتی بھون میں پرجا وانی پروگرام کا آغاز کیا تاکہ عوام مختلف محکمہ جات سے متعلق اپنی شکایات اور مسائل کے ساتھ رجوع ہوسکیں۔ نائب صدرنشین تلنگانہ پلاننگ بورڈ و انچارج پرجا وانی ڈاکٹر جی چناریڈی اور اسٹیٹ نوڈل آفیسر دیویا دیواراجن نے آج بیاٹری وہیکلس کا افتتاح کیا۔ 7 لاکھ روپئے کی لاگت سے ایک بیاٹری وہیکل حاصل کی گئی ہے جس میں ضعیف العمر اور معذورین کو باب الداخلہ سے مین بلڈنگ تک منتقل کیا جائے گا۔ پرجا وانی پروگرام میں شرکت کے لئے آنے والے افراد کو مین گیٹ سے عمارت تک پیدل راستہ طے کرنا ہوتا ہے۔ ضعیف العمر اور معذورین کو دشواریوں کا سامنا تھا۔1