پرگتی بھون میں ڈاکٹر امبیڈکر کو چیف منسٹر کے سی آر کا خراج

   

حیدرآباد۔14 ۔ اپریل (سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے آج پرگتی بھون میں دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ امبیڈکر کی 131 ویں جینتی کے موقع پر پرگتی بھون میں چیف منسٹر اور دیگر قائدین نے پورٹریٹ پر پھول نچھاور کرکے ڈاکٹر امبیڈکر کی خدمات کی یاد تازہ کی۔ سابق وزیر ایم نرسمہلو، ایم پی جے سنتوش کمار ، ارکان مقننہ پی راجیشور ریڈی ، نوین راؤ ، پی سرینواس ریڈی ، ایم کرشنا راؤ ، سیول سپلائیز کارپوریشن کے صدرنشین ایم سرینواس ریڈی ، چیف منسٹر کے سکریٹری راج شیکھر ریڈی و دیگر بھی موجود تھے ۔ر