پرگتی بھون میں گنیش اتسو تقاریب، چیف منسٹر کی شرکت‘ تلنگانہ و ہریانہ گورنرس خیریت آباد منڈپ پہنچے

   

حیدرآباد۔10 ۔ستمبر (سیاست نیوز) گنیش چتورتھی تقاریب کے آغاز پر پرگتی بھون میں گنیش مورتی نصب کرکے خصوصی پوجا کی گئی ۔ چیف منسٹر کے سی آر ان کی اہلیہ شریمتی شوبھا نے دیگر ارکان خاندان کے ساتھ خصوصی پوجا میں شرکت کی۔ چیف منسٹر کے فرزند وزیر آئی ٹی کے ٹی آر ، ان کی اہلیہ شائلیما ، فرزند ہیمانشو ، دختر الکھیا ، رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار اور دوسروں نے پوجا میں حصہ لیا۔ دوسری طرف گورنر ٹی سوندرا راجن نے خیریت آباد گنیش منڈپ پہنچ کر پوجا میں حصہ لیا۔ مقامی کمیٹی نے ان کا مذہبی روایات کے ساتھ استقبال کیا ۔ گورنر ہریانہ بنڈارو دتاتریہ و مرکزی وزیر سیاحت و کلچر کشن ریڈی نے خیریت آباد گنیش منڈپ میں پوجا کی۔ وزیر اینمل ہسبنڈری سرینواس یادو ، رکن اسمبلی ڈی ناگیندر و دیگر موجود تھے۔ R