حیدرآباد۔ نرسنگ امیدواروں نے آج پرگتی بھون پر دھرنا منظم کیا ۔ ان کا مطالبہ تھا کہ انہیں فوری روزگار فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ 3311 جائیدادوں پر تقررات کیلئے 2017 میں اعلامیہ جاری کیا گیا تاہم صرف 2418 تقررات کئے گئے۔ اہل امیدوار اپنے دستاویزات کی تنقیح بھی کرواچکے ہیں لیکن انہیں بھرتی نہیں کیا گیا ۔ ان امیدواروں نے آج پلے کارڈز کے ساتھ پرگتی بھون پر دھرنا منظم کیا ۔