ممبئی ۔ /7 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی ایم پی پرگیہ سنگھ ٹھاکر آج مالیگاؤں بم دھماکے کیس میں خصوصی عدالت میں حاضر ہوئیں لیکن انہوں نے کرسی پر دھول ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بیٹھنے سے انکار کیا ۔ وہ وکیل پر برس پڑی اور انہیں مناسب کرسی فراہم کی جائے ۔ ٹھاکر مالیگاؤں بم دھماکے کیس کی اصل ملزم ہے ۔ لوک سبھا انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلی مرتبہ عدالت میں حاضر ہوئی ۔
