پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی خلاف کارروائی کا مطالبہ

   


نئی دہلی: بھوپال سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر اپنے کٹر ہندوتوا خیالات اور متنازعہ بیانات کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اب 100 سے زیادہ سابق نوکرشاہوں نے ہفتہ کو بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیہ ٹھاکر کے کے خلاف کاروائی کا یہ مطالبہ کرناٹک میں ان کی مبینہ اشتعال انگیز تقریر کے حوالے سے کیا ہے۔ بیوروکریٹس نے کہا ہے کہ پرگیہ ٹھاکر کا بیان غیر ہندو برادریوں کے خلاف نفرت کو ہوا دینے والا ہے۔ پرگیہ ٹھاکر نے کرناٹک کے ہندوؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے گھروں میں چھریاں اور چاقو تیز رکھیں۔ ایک کھلے خط میں، سابق بیوروکریٹس نے کہا ہے کہ ٹھاکر اپنی اشتعال انگیز تقریر اور ملک میں نفرت پھیلانے کے بعد ممبر پارلیمنٹ بننے کا اپنا اخلاقی حق کھو چکی ہیں۔ پارلیمنٹ کے ایوانوں پر ایک خاص ذمہ داری عائد ہوتی ہے جو ملک کے لیے قانون بناتے ہیں۔ یقینی طور پر اس کے ارکان کو آئین کے اصولوں کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔