زائد از 50 ارکان پارلیمنٹ کا اسپیکر کو مکتوب
٭ ادھیر رنجن چودھری، دیاندھی مارن، این کے پریم چندرن کے بشمول 50 ارکان پارلیمنٹ نے لوک سبھا اسپیکر کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے بی جے پی ایم پی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے ’’گوڈسے دیش بھکت‘‘ کے ریمارکس کے بارے میں لکھا ہے۔ مکتوب میں بتایا گیا کہ ایوان نے لوک سبھا میں ناتھورام گوڈسے کو دیش بھکت کہتے ہوئے مہاتماگاندھی کی توہین کی ہے اس کو سنسر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرگیہ سنگھ ٹھاکرنے چہارشنبہ کو یہ ریمارک کیا تھا۔