ممبئی : مالیگائوں 2008 بم دھماکہ معاملے میںآج ملزمین کے بیانات کا اندراج شروع ہواجس کے دوران بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ اور اس مقدمہ کی کلیدی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر جذبانی ہوکر رونے لگی اور اس نے عدالت سے گذارش کی کہ عدالت اسے زخمیوں کی تفصیلات بتانے کی بجائے اس سے مختصر سوالات پوچھے جس پر خصوصی جج نے انہیں کہا کہ عدالت سی آر پی سی کی دفعہ 313 کے تحت بیانات کا اندراج کررہی ہے ۔پرگیہ کے جذباتی ہونے کی وجہ سے خصوصی جج نے عدالتی کارروائی کچھ وقت کے لیئے روک دی تھی۔بھگوا کُرتا پہنی ہوئی پرگیہ اس کے معاونین اوروکلاء کے ہمراہ خصوصی این آئی اے عدالت میں وقت مقرر ہ پر پہنچ گئی تھی ، دیگر ملزمین بھی آج عدالت کی سخت ہدایت کے بعد وقت مقررہ پر اپنے وکلاء کے ساتھ حاضر تھے۔