بھوپال، 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بھوپال سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے اس کی جانچ شروع کر دی ہے ۔سٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ امیش تواری نے بتایا کہ ممبر پارلیمنٹ ٹھاکرپرگیہ سنگھ کو دھمکی آمیز خط اور اس کے ساتھ لفافے میں مبینہ طور پر کیمیائی مادہ ملنے کی اطلاع کے بعد کل دیر رات کملانگر تھانہ پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔ اب اس معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے ۔وہیں پولیس ذرائع نے کہا کہ مبینہ کیمیائی مادہ کی تحقیقات کے لئے فارنسک ماہرین سے مدد لی جا رہی ہے ۔ تحقیقات کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی۔ فی الحال نامعلوم ملزمان کے خلاف دھمکی دینے کا معاملہ درج کیا گیا ہے ۔