پرگیہ سنگھ کی عدالت میں حاضری

   

ممبئی ۔ 27فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزمہ اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے آج یہاں این آئی اے عدالت میں حاضری دی ۔ پرگیہ سنگھ ٹھاکر پر 2008ء میں پیش آئے مالیگاؤں بم دھماکہ میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔ واضح رہے کہ این آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج وی ایس پدلکر نے تمام ملزمین کو اُن کے سامنے حاضر ہونے کے احکام صادر کئے تھے ۔ بھوپال کے رکن پارلیمنٹ عدالت میں ایک بجے حاضر ہوئی۔