ممبئی ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی بھوپال رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر آج خصوصی این آئی اے عدالت کے اجلاس پر 2008ء کے مالیگاؤں بم دھماکہ کے سلسلہ میں پیش ہوئیں۔ دھماکوں کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’میں نہیں جانتی‘‘ ان کے علاوہ اس مقدمہ کے دیگر ملزمین بھی عدالت میں حاضر تھے۔ جج نے حکم دیا کہ ملزمین کو چاہے وہ کہیں بھی ہوں، مقدمہ کی سماعت کے وقت عدالت میں حاضر رہنا چاہئے۔ ماضی میں زیادہ تر سماعتوں کے وقت ملزم پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی نمائندگی ان کے وزیرصفائی کررہے تھے۔ اپنے عہدے اور رازداری کا حلف اٹھاتے وقت ملزم کی نمائندگی ان کے وکلاء کی جانب سے ہی کیوں نہیں کی گئی۔ عدالت نے عینی شاہدین کے حوالہ سے سوال کیاکہ کیا وہ بم دھماکہ کے وقت موقع واردات پر موجود تھے۔ عینی شاہدین نے توثیق کی۔
