ممبئی : بی جے پی ایم پی پرگیہ ٹھاکر جو 2008 ء کے مالیگاؤں دھماکہ کیس میں کیس کے 7 ملزمین میں شامل ہے، اُن کو آج ممبئی میں قومی تحقیقاتی ادارہ کی خصوصی عدالت کے روبرو حاضر ہونا پڑا۔ تاہم، عدالت نے سماعت کو منگل تک ملتوی کردیا اور اُن سے کہاکہ جب کبھی کہا جائے عدالت میں پیش ہوں۔