٭ مدھیہ پردیش انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے مہاراشٹرا کے ضلع ناندیڑ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا جو مبینہ طور پر بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے نام مشتبہ مکتوب روانہ کیا کرتا تھا جس میں وزیراعظم مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ کی تصاویر پر قلم سے ضرب کے نشانات پر ڈالے گئے تھے۔ ملزم پر پہلے سے پولیس کی نظر تھی جس کو قبل ازیں اپنے بھائی کے دہشت گردوں سے روابط ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے عہدیداروں کو مکتوب روانہ کرنے پر گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
