پرگی میں امن کمیٹی کےاجلاس کا انعقاد

   

پرگی /20 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع وقارآباد پرگی کے این آر شادی خانے میں سرکل انسپکٹر وینکٹ راما کی زیر نگرانی جلسہ میلادالنبی مصطفی ﷺ اور گنیش تہوار کے پیش نظر امن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس جلسہ میں مسلم قائدین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سی آئی پرگی نے کہا کہ ہندو مسلم بھائی چارہ برقرار رکھتے ہوئے ایک مثال بنانے کی کوشش کریں۔ کیونکہ پرگی کی تاریخ گواہ ہے کہ یہاں کے ہندو مسلم بھائیوں کا اتحاد برقرار ہے ۔ اس سال بھی برقرار رکھتے ہوئے تہواروں کو کامیاب بنائیں ۔ اس سلسلے میں غیر ضروری افواہوں پر توجہ نہ دیں ۔ اس تہوار میں پولیس کی جانب سے سخت انتظامات کئے جائیں گے ۔ اس جلسہ میں پرگی تحصیلدار دانیا ایس آئی ستیہ نارائن اور کئی پارٹی کے لوگ شرکت کی ۔
پٹلم کی طالبات میں نوٹ بکس کی تقسیم
پٹلم /20 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر پٹلم کے مارکٹ کمیٹی ڈائرکٹر کٹروتھ رویندر نے ان کی سالگرہ کے موقع پر کنٹلہ تانڈہ کو ماتی چیروں تانڈہ پرائمری اسکول اور آنگن واری سنٹر کی طالبات میں نوٹ بکس ، سلیٹ ، قلم کی تقسیم عمل میں لائی ۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر گنگارام ، دیوا راؤ ٹیچر ، سنتوش ٹیچر ، اسکول کے چیرمین موہن ، پریز روشن سمیتی کے چیرمین دیوی سنگھ ، ٹی نائیک روپ سنگھ ، پال سنگھ ، موتی لال ، پریم سنگھ ، گاؤژ کے بزرگ بی آر ایس قائدین موجود تھے ۔