پرگی میں برقی شاک سے ایک شخص ہلاک

   

پرگی /24 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) برقی شاک سے ایک شخص فوت ہونے کا واقعہ پرگی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق پرگی منڈل مادارم گاؤں کا رہنے والا بچیا 48 سالہ نے گھر کے قریب پول کا تار گرا تھا تار کو ہاتھ سے ہٹا رہا تھا تار میں کرنٹ آنے پر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کیس درج کرکے تحقیقات کر رہی ہے ۔
پرگی میں مقروض کسان کی خودکشی
پرگی /24 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پرگی پولیس اسٹیشن کے حدود میں قرض کے بوجھ سے تنگ آکر ایک کسان نے خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق پرگی منڈل پول کم پلی گاؤں کا رہنے والا 30 سالہ کسان شنکر نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرلی ۔ کسان کو قرض کی ادا کرنے کی کوئی صورت نظر نہ آنے پر یہ اقدام کیا ہے۔ خودکشی کی وجہ فصلوں کو ہونے والا نقصان ہے ۔ پرگی پولیس پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔