پرگی میں تبلیغی اجتماع کا آغاز، روح پرور مناظر

   

پرگی۔/6 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع وقارآباد پرگی مستقر میں 6 جنوری تا 8 جنوری اجتماع کا آغاز ہوا جہاں سردی کے باوجود کثیر تعداد میں جماعتیں آئیں۔ اس اجتماع میں قریب تین لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے علاوہ پڑوسی ریاستوں مہاراٹرا سے بھی بڑی تعداد میں لوگ اجتماع میں شرکت کررہے ہیں۔ گذشتہ 6 ماہ سے اس سہ روزہ اجتماع کی تیاریاں جاری تھیں۔ ریاستی حکومت نے وقف بورڈ کی جانب سے اجتماع کے انتظامات کے لئے 2 کروڑ 45 لاکھ 97 ہزار 847 روپئے جاری کئے ہیں۔ جس میں اجتماع گاہ میں قائم کردہ دو عارضی تالابوں کے لئے 85 لاکھ اور عارضی تالابوں سے وضو خانوں تک پانی سربراہ کرنے کے لئے نصب کردہ پائپ لائن پر 10 لاکھ روپئے خرچ کئے گئے۔ پرگی منڈل کے قریب میں نعمت نگر کی 180 ایکر اراضی پر اجتماع ہورہا ہے۔ اس اجتماع میں پانچ لاکھ افراد کی شرکت کی توقع ہے۔ضلع ایس پی کوٹی ریڈی نے اجتماع کا دورہ کیا ہے۔