پرگی میں حکومت کی جانب سے دعوت افطار کا انعقاد

   

پرگی۔/19 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرگی مستقر برنداون فنکشن ہال میں ریاستی حکومت کی جانب سے دعوت افطار و طعام کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کے مہیش ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس حکومت تمام طبقات کی ترقی کیلئے سنجیدہ ہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تمام تلنگانہ کے تمام مذاہب کے تہواروں میں حصہ لیتے ہوئے خوشیوں میں شامل ہوتے ہیں۔ پرگی حلقہ کے تمام بی آر ایس لیڈرس ، سابق زیڈ پی ٹی سی میر محمود علی، مولانا، پروین ریڈی، سرینواس ریڈی، میر طاہر علی، میر یوسف علی اور دیگر نے شرکت کی۔
مفتی محمد کلیم الرحمن مظاہری کا دورہ آرمور
آرمور۔/19 اپریل( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مفتی مولانا محمد کلیم الرحمن مظا ہری کا دورہ آرمور۔ قاضی حافظ عبد المجید آرمور کی اطلاع کے بموجب مفتی کلیم الرحمن مظاہری اما م وخطیب مسجد گلزار نرمل گذشتہ 13 سال سے آخری طاق رات مسجد رحمانیہ و حبیبہ میںگذارتے ہیں اور امت کی اصلاح کرتے ہیں۔ 2 سال سے لاک ڈائون کے وقت مفتی صاحب نہیں آسکے۔