پرگی میں شرابی شخص کی خودکشی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /24 جولائی ( سیاست نیوز ) پرگی کے علاقہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ جس نے باتھ روم کی تعمیر کیلئے حاصل رقم کو خرچ کرلیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 38 سالہ بابو جو پیشہ سے کسان تھا ۔ اس شخص کو مکان میں باتھ روم کی تعمیر کیلئے 6 ہزار روپئے مختص ہوئے تھے ۔ پرگی پولیس کے مطابق یہ شخص کثرت سے شراب نوشی کا عادی تھا اور اس نے سوچھ بھارت کے تحت باتھ روم تعمیر کیلئے مختص 6 ہزارروپئے کی رقم شراب نوشی میں خرچ کردی تھی ۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے 21 جولائی کے دن خودسوزی کرلی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس پرگی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔