پرگی /29 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع وقارآباد پرگی سابق رکن اسمبلی کانگریس ٹی رام موہن ریڈی کی قیادت میں راہول گاندھی کی رکنیت منسوخ کرنے کے خلاف پرگی بس اسٹانڈ کے پاس آج ستیہ گرہ بھوک ہڑتال منعقد کی ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رام موہن ریڈی نے کہا کہ نریندر مودی اور اڈانی گروپ بھی ملک کے وسال پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی نے جس طرح سے اس کو بے نقاب کیا ہے ۔ اس سے بی جے پی حکومت خوفزدہ ہے ۔ اس لئے انہیں سیاسی طور پر پس پشت کی جارہی ہے۔ اس ستیہ گرہ میں پرگی کانگریس لیڈرس موجود تھے ۔