پرہلاد جوشی کی 2ڈسمبر کو پارلیمنٹ میں سیاسی قائدین سے ملاقات

   

نئی دہلی: پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے قبل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے ۔ یہ کل جماعتی میٹنگ 2 دسمبر 2023 کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ لائبریری بلڈنگ، نئی دہلی میں ہوگی۔پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 4 دسمبر 2023 کو شروع ہوگا اور 22 دسمبر 2023 کو اس کا اختتام ہوسکتا ہے ۔ سرکاری کام کاج کی ضرورتوں کے مطابق سرمائی اجلاس کے 19 دنوں کے مدت کار میں کل 15 اجلاس ہوں گے ۔